ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ضمنی انتخابات کے موقع پر کہا ہے کہ عوام آج گھروں سے نکلے اور ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کر دے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹر میں اپنے پیغام میں لکھا کہ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے،عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں۔