ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ الیکشن چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لئے نکلے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ چوروں کے ٹولے سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کا ریفرنڈم ہے، ہمارا مقابلہ الیکشن کیمشن اور پی ڈی ایم سے ہے۔