شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے 

Oct 16, 2022 | 00:45 AM

ایک نیوز نیوز :ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود تھے۔ شاہین  آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید اور پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

مزیدخبریں