'گوجرانوالہ جلسے پر معاہدے کے مطابق عمل نہ ہوا تو قانونی کارروائی کرینگے'

Oct 16, 2020 | 13:17 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا پی ڈی ایم کی خواہش پر جلسے کی اجازت دی گئی، جلسے پر معاہدے کے مطابق عمل نہ ہوا تو قانونی کارروائی کریں گے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن عوام کی جانوں کو خطرےمیں نہ ڈالے، کوویڈ ایکٹ کے تحت جلسے پر پابندی لگا سکتے تھے، اپوزیشن کو قومی ذمہ داریوں کا بھی احساس کرنا چاہیئے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، ہمیں تحریری طور پر کہا گیا شرکا کو ماسک، سینیٹائزر فراہم کریں گے، دیکھتے ہیں جلسے کے منتظمین کس حد تک ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں۔

راج بشاورت کا کہنا تھا تحریری معاہدہ کر کے گرفتاریوں کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جلسہ گاہ میں لاکھوں لوگ جمع ہوں گے، چرچہ کیا جا رہا ہے کہ یہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ 30 ہزار کی گنجائش والے سٹیڈیم میں جلسہ کر کے تاریخ کا بڑا جلسہ قرار دے گا، یہ اس کی خام خیالی ہے۔
مزیدخبریں