حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی:مریم نواز

Oct 16, 2020 | 12:54 PM

admin
لاہور(ایک نیوز نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز جاتی امراء سے گوجرانوالہ جلسے کے لئے روانہ ہوگئیں ہیں۔ لیگی رہنما نے روانگی سے قبل دعائے خیر بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد میاں نواز شریف سے لندن ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا۔ مریم نواز نے والد کو اپنی جلسے کی تقریر بارے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے مزید نکات تقریر میں شامل کروائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی تقریر میں حکومت کی ناکامیوں، مہنگائی، اور ووٹ کو عزت دو جیسے نکات شامل ہونگے۔

مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی کے وقت گاڑی سے باہر کر ریلی سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے ریلی میں شریک کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ میں آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ قانون اور آئین کی جنگ میں آئیں اور ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ آج ہم عوام کے حقوق اور ووٹ کی عزت کیلئے نکلے ہیں۔

واضح رہے اس کے بعد ریلی شاہدرہ میں رکے گی جہاں مریم نواز کا استقبال کیا جائے گا اور وہ خطاب بھی کریں گی۔
مزیدخبریں