اوباش شہرکے چوکیدار کی آٹھ سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طورپر ذیادتی

Oct 16, 2020 | 12:08 PM

admin
لیاقت پور:(ایک نیوز نیوز) اوباش شہرکے چوکیدار کی آٹھ سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طورپر ذیادتی بچے کے ورثاء پہنچنے پر ملزم اسلحہ سے لیس موقع سے فرار ہوگیا والدین کی درخواست پر تھانہ شیدانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او اور آر پی او بہاولپور سے انصاف کی اپیل کردی.

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیدانی کی پولیس چوکی خان بیلہ کی حدود میں انسان کے روپ میں درندہ صفت نما شہرکا چوکیدار ملزم شاہد نے 8سالہ معصوم بچے کو ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ شیدانی میں درخواست گزاری کہ میرے بیٹے سے ملزم شاہد نے زبردستی بدفیلی کی ہے ملزم شاہد میرے بیٹے کو اسلحہ دیکھاتا رہا اور ڈراتا بھی رہا ہمارے وہاں پہنچنے پرملزم‌شاہد اسلحہ لہراتا ہواموقع سے فرار ہوگیا اور جاتے ہوئے ہمیں سنگین نتاءج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا جبکہ والدین کی درخواست پرتھانہ شیدانی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈی پی او رحیم یار اور آرپی او بہاول پور سے اپیل کی ہے کہ انسانی روپ میں درندہ صفت ملزم کے خلاف جلد از جلد کارروائی کر کے انصاف دلوایا جائے.
مزیدخبریں