غریب عوام سبزی کھانے سے بھی قاصر

غریب عوام سبزی کھانے سے بھی قاصر
(ایک نیوز نیوز) واربرٹن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام سبزی کھانے سے بھی قاصر

واربرٹن میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ سے شہری پریشان سبزیوں پھلوں کے نرخوں میں50سے100 فیصد اضافہ نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں چینی دال گوشت سبزیوں پھلوں مصالحہ جات کے نرخوں میں اضافے سے عوام کی خریداری کی سکت بھی ختم ہو چکی ہے ایک سروے کے دوران لی گئی معلومات کےمطابق واربرٹن میں پرائس کنٹرول سسٹم موثر نہ ہونے کے باعث سبزی اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے تاجروں اور دکانداروں نے اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے من مرضی کے ریٹ چھوٹا گوشت 780 کی بجائے 1000 بڑا گوشت 350 کی بجائے 500 ادرک 530 کی بجائے 800 لہسن 220 کی بجائے 300 گوبھی 66 کی بجائے 90 ٹماٹر 130 کی بجائے 150 میں فروخت کر رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.