پسند کی دوسری شادی نہ ہونے پر اپنے 42 دن کے معصوم بچے کو یرغمال بنا لیا

Oct 16, 2020 | 11:58 AM

admin
مظفرگڑھ (ایک نیوز نیوز) پسند کی دوسری شادی نہ ہونے پر اپنے 42 دن کے معصوم بچے کو یرغمال بنانے والے شخص کیخلاف پولیس نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا،15 گھنٹوں کی محنت کے بعد گزشتہ رات پولیس کے خصوصی سنائپرز نے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو باحفاظت بازیاب کرایا تھا.

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے شہرسلطان میں گزشتہ روز سیف اللہ نامی مسلح شخص نے اپنے 42 دن کے معصوم بچے کو یرغمال بنالیا تھا،،ملزم کا مطالبہ تھا کہ اسکی پسند کی دوسری شادی کروائی جائے.15 گھنٹوں کی محنت کے بعد پولیس کے خصوصی سنائپرز نے گزشتہ رات تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرایا تھا.پولیس کیمطابق سیف اللہ کیخلاف تھانہ شہرسلطان میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،ملزم کو آج ڈیرہ غازیخان میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا.
مزیدخبریں