پی ٹی آئی کا احتجاج ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف 

پی ٹی آئی کا احتجاج ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف 
کیپشن: PTI's protest is an attempt to derail the country, Nawaz Sharif

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

تفصیلا ت کےمطابق نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کیلئےایون فیلڈ سے ایئرپورٹ کیلئےروانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔

خیال رہے  کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے ۔