ایک نیوز:دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،آسٹریلیا نے 20اوورز میں 147رنز بنائےاور پاکستان کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف دیا۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی, پاکستان کی جانب سے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حسیب اللہ کی جگہ سفیان مقیم قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بناسکی تھی، پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان 8، عثمان خان 4، بابراعظم 3، آغا سلمان 4 جبکہ کپتان محمد رضوان اور عرفان خان نیاری صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان 12، شاہین آفریدی 11 جبکہ عباس آفریدی نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی،میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا باعث بنا ،تاہم موسم ٹھیک ہونے کے بعد پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 94 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا نے مقررہ سات اوورز میں 4 وکٹوں پر 93 رنز بنائےتھے، آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔