ادارہ شماریات کیجانب سے2017تا2023تک آبادی بڑھنے کی تفصیلات جاری 

Nov 16, 2024 | 11:57 AM

 ایک نیوز: ادارہ شماریات نے 2017 سے 2023 تک ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح کی تفصیلات جاری کردیں۔
  ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں آبادی بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پنجاب کے شہری علاقوں میں آبادی بڑھنے کی شرح دیہی علاقوں کے مقابلے میں تین گنا تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کی شہری آبادی میں بھی اضافے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر میں پنجاب کا ضلع ننکانہ صاحب آبادی بڑھنے کی شرح میں سرفہرست ہے، سندھ میں ضلع شرقی کراچی میں آبادی بڑھنے کی شرح زیادہ رہی، خیبر پختونخوامیں ضلع کوہستان اور بلوچستان کے ضلع واشک میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے تیز ہے ۔  
گزشتہ 7 سال کے دوران پاکستان کی آبادی میں سالانہ اوسطاً 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے ،دیہی آبادی 1.88 فیصد اور شہری آبادی میں اضافے کی شرح 3.67 فیصد رہی، پنجاب کی آبادی بڑھنے کی شرح 2.53 فیصد رہی، پنجاب کی دیہی آبادی 1.46 فیصد جبکہ شہری آبادی میں 4.24 فیصد اضافہ ہوا،   پنجاب میں سب سے زیادہ آبادی بڑھنے کی شرح ضلع ننکانہ صاحب میں 3.19 فیصد رہی۔

مزیدخبریں