ویب ڈیسک:امریکا میں دوسری عالمی جنگ لڑنے والے 98 سالہ ویٹرن کو آخرکارہائی سکول کا ڈ پلو ما مل گیا۔
رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اینتھونی سائمن نے اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے 16 برس کی عمر میں ہائی سکول کو خیرباد کہہ دیا تھا اور17سال کی عمر میں دوسری عالمی جنگ میں لڑنے کیلئے امریکی فوج کا حصہ بن گئے تھے۔
اینتھونی جنگ سے واپس امریکا آنے کے بعد اپنا جی ای ڈی حاصل کیااوراب انکے پاس کرینسٹن ہائی سکول ایسٹ کی بدولت آفیشل ہائی اسکول ڈپلوما موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی کہ انہیں اس طرح عزت بخشی جائیگی ،ڈپلوما تفویض کرنے کی تقریب کا اہتمام اینتھونی کی پوتی نے کیا تھا جو کرینسٹن کے ایلیمنٹری سکول میں پڑھاتی ہیں۔
دوسری عالمی جنگ کے ویٹرن نے ہائی سکول پاس کر لیا
Nov 16, 2024 | 11:03 AM