پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان 

Nov 16, 2024 | 10:38 AM

ایک نیوز: پاکستان ویمنز کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 16 خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے، بائیں ہاتھ کی سپنر سعدیہ اقبال حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں آگئی ہیں، تسمیہ رباب نے پہلی بار سنٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہےجو کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں لیکن وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہونگی۔
سمیر احمد سید چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ ہماری مستقبل کی حکمت عملی کی عکاسی کرتے ہیں، ہم نئے آئی سی سی ویمنز فیوچر ٹورز پروگرام کی تیاری کر رہے ہیں، پی سی بی خواتین کرکٹرز کو وسائل، مواقع اور بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں