رواں ہفتے ڈالر 7پیسے سستا،سٹاک مارکیٹ 95ہزارعبور کر گئی

رواں ہفتے ڈالر 7پیسے سستا،سٹاک مارکیٹ 95ہزارعبور کر گئی
کیپشن: Dollar 7 paise cheaper last week, stock market crossed 95 thousand

ایک نیوز:کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے استحکام رہا،انٹربینک میں ڈالر 7پیسے سستا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر9پیسے سستا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے پر بند ہوا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی،کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک اور سنگ میل عبور کر گیا ۔
ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 95ہزار کی سطح عبور کر گیا ،مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 95 ہزار 278 پوائنٹس تک پہنچی ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1472 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی۔