ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی،اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے5روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کیجانب سے یکم نومبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیاتھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Nov 16, 2024 | 08:49 AM