ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سیشن میں خام تیل کی قیمت ایک دن میں چار فیصد سے زائد گر گئیں ۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں خام تیل کی انوینٹری میں اضافہ ہوا ہے اور انڈسٹریز کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے جس کے سبب لندن برینٹ آئل اور امریکی خام تیل کی قیمت 23 جولائی کی سطح سے نیچے آگئیں ۔
دوسری جانب ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کےمطابق نومبر کے آخری ہفتےمیں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70156بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.1 فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداور 70218 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔
اسی طرح 8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2967 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3059 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادو شمار کےمطابق گزشتہ ہفتے کےدوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 32971 بیرل ،پی پی ایل 10884 ،پی او ایل 4797 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1098 بیرل ریکارڈکی گئی،اس طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 680 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 553، پی او ایل 63 اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 919 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی ہے۔