ایک نیوز :شہرقائدکا موسم تبدیل ہوگیا ،روزانہ درجنوں بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
تفصیلات کےمطابق روزانہ درجنوں بچے نزلہ ،زکام،کھانسی،بخار،نمونیہ میں مبتلا ہونے لگے،سول،این آئی سی ایچ ، عباسی شہید سمیت دیگر اسپتالوں میں متاثر ہ بچوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی۔طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے بچوں کو گھریلو اشیا استعمال کرائیں، صبح اسکول جانے والے بچوں کو گرم دودھ و انڈے کاناشتہ دیں، اپنے بچوں کو گھریلو اشیا استعمال کرائیں۔