پنجاب میں بڑی تعداد میں بچے سرکاری سکول چھوڑ گئے

Nov 16, 2023 | 21:29 PM

ایک نیوز: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں زبردست کمی ہو ئی۔ ایک لاکھ چالیس ہزار  بچے سکول چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بچے رحیم یار خان میں سکول چھوڑ گئے۔رحیم یار خان میں 27 ہزار ،ڈی جی خان میں9 ہزار  بچوں نے سکول چھوڑ دیا جبکہ 4 ہزار بچےلودھرا ں سے سکول چھوڑ گئے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق لاہور کے سکولوں میں بھی انرولمنٹ 24 ہزار کم ہوئی۔ 11 ہزار بچے جھنگ سے سکول چھوڑ گئے۔راولپنڈی سے 7 ہزار اورفیصل آباد سے 9 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 ہزار اور بکھر سے 3 ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔ چکوال ، ملتان اور مظفر گڑھ سے چھ ،چھ ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔ سرگودھا، وہاڑی سے بھی تین تین ہزار بچے سکول چھوڑ گئے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اینرولمنٹ پوری کرنے کیلئے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔رواں سال 5 لاکھ 35 ہزار نئے بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا تھا جو پورا نہیں ہو رہا۔

مزیدخبریں