شاہد خاقان عباسی کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

Nov 16, 2023 | 15:43 PM

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان نے کہا کہ ملک کے جو حالات ہے اس میں صاف و شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں، اسی لئے اس بار انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ 

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی سلو ہوتا ہوں۔ تاہم اگر میاں صاحب بلائیں گے تو حاضر ہوجاؤں گا۔

مزیدخبریں