نیوزالرٹ: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ

نیوزالرٹ: امریکی وفد کا سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ
کیپشن: News Alert: Emergency visit of American delegation to Central Jail Adiala Rawalpindi

ایک نیوز: امریکی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق امریکی وفد میں گریگ ایڈورڈ، رابرٹ فرینکلن، ڈونالڈ سزولومیئر، مارک رائس، پیٹر رچ شامل ہیں۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد نے جیل میں مسیحی برادری کے حوالاتیوں اور قیدیوں سے ملاقات کی۔ 

جیل حکام نے امریکی وفد کو جیل میں سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔