ایک نیوز: گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30 روپے کی کمی سے قیمت 2 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔