ایک نیوز: لاہور میں سرکاری ڈینگی اسپرے بھی الیکشن مہم کی شکل اختیار کرگیا۔ سرکاری اسپرے کرنے والی مشینری پر مسلم لیگ ن کے اسٹیکرز لگادیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما رانا مشہود کے حلقے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا ڈینگی اسپرے جاری تھا۔ جس کے دوران مبینہ طور پر گلی گلی میں محکمہ صحت پنجاب کے اسپرے کے دوران لیگی ترانے بجتے رہے۔ محکمہ صحت کے ملازمین کو مسلم لیگ ن کی ٹی شرٹس پہنائی گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی ڈی ایچ او سمن آباد ٹاؤن کو معطل کردیا۔
وزیر پرائمری ہیلتھ جمال ناصر کا کہنا تھا کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔