ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ان ایکشن، نگران وزیراعلی پنجاب کو غیر قانونی قانون سازی کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 میں ترامیم کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کرنے کی ایڈوائس گورنر ہاؤس بھجوائی گئی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب حکومت کی ایڈوائس کو مسترد کردیا ہے۔