بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد کا اظہار

بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد کا اظہار
کیپشن: بشریٰ بی بی کا چیف جسٹس عامرفاروق پر عدم اعتماد کا اظہار

ایک نیوز: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی استدعا  کردی۔

بشری بی بی کے وکیل نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے ان میں ایک طرح کے فیصلے آرہے ہیں،ہماری استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بنچ میں ہیں انہیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ بالکل نامناسب بات کررہے ہیں،ایسے نہ کریں،چلیں پھر اس کو دیکھ لیتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ،سپریم کورٹ اور پاکستان بار کونسلز کو نوٹس جاری کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز عمران خان سے تنہائی میں ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔