ایک نیوز: آئی ایم ایف کامیاب ڈیل کے ثمرات پہلے ہی روز نظر آنے لگے۔ انٹربینک میں ڈالراپنی قدر کھونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 64 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز ڈالر 288 روپے 14 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 289 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔