بریکنگ نیوز!اسدقیصرجوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل

Nov 16, 2023 | 11:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:اسدقیصر پر گجوخان میڈیکل کالج صوابی کےلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسدقیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمدخلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اینٹی کرپشن صوابی نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ محمدخلیل خان کی عدالت میں پیش کیا اور اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اسدقیصر کے وکیل ارشد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اسدقیصر کو جوڈیشل کرنے کے بعد اب ہم اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانت کےلئے درخواست دینگے۔اسدقیصر پر گجوخان میڈیکل کالج صوابی کےلئے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

اسدقیصرکی میڈیاٹاک

اسد قیصر نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائی جاری ہیں،اس قسم کی انتقامی کارروائی سے ہم نہ ڈرتے ہیں اور نہ ڈرنے والے ہیں،ہمیں لیول پلینگ فلیڈ چاہیئےہم اپنے کیسوں کا دفاع کرینگے ہم کیسز سے نہیں ڈرتے۔

سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی اور کارکنوں کا حراساں کیا جا رہا ہیں،ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا جو قابل مذمت ہیں،نوازشریف پہلے سے وزیراعظم ڈکلیئرڈ ہیں،اس طرح کے الیکشن کون منصفانہ الیکشن مانے گا؟۔اس طرح کے وزیراعظم کو کون مانے گا؟ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن ہونا چاہیے۔عوام فیصلہ کریں اور عوام رائے پر حکومت بنے۔

مزیدخبریں