ایک نیوز: علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 223 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 12ہزار دو سو68 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5412 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق علی جان خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 95 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2533 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 18 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1215 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز 37 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1200 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 28 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 653 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں گزشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال شیخو پورہ میں ڈینگی کے کل 193 مریض رپورٹ ہوئے، شیخو پورہ میں گزشتہ روز 8 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی،گزشتہ روز سرگودھا میں ڈینگی کے تین نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
علی جان خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، چکوال، گجرات، رحیم یار خان، وہاڑی، جھنگ، پاکپتن اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 173 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 80 مریض زیر علاج ہیں ۔