دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست

دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست
کیپشن: دنیاکےآلودہ ترین شہروں میں لاہورایک بارپھرسرفہرست

ایک نیوز:شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور ایک بارپھر پہلے نمبر پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی اور سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا،لاہور ایک بار پھر سموگ کے نرغے میں آ گیا،آج صبح لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 416ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیر کوالٹی انڈکس جاری کردیا.لاہور کالج فور وومن یونیورسٹی، لاہور میں اے کیو آئی 220رہا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمینٹل سائنسز میں ایئر کوالٹی انڈکس 189ریکارڈ کیاگیا۔ ٹاؤن ہال لاہور میں اے کیو آئی 250نوٹ گیا۔ یہ ڈیٹا گذشتہ چوبیس گھنٹے کی بنیادپر مرتب کیا گیا ہے۔