ایف آئی اے کی کارروائی: ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی: ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: FIA action: 2 suspects arrested including the most wanted red book smuggler

ایک نیوز: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 بدنامے زمانہ ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں تنویر خالد اور جہانگیر گل شامل ہیں۔ ملزم جہانگیر گل کو صدر راولپنڈی جبکہ ملزم تنویر خالد کو جی تیرہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ملزم جہانگیر گل نے متعدد متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگرز کی ریڈ بک میں شامل تھا۔ ملزم نے برطانیہ ملازمت کے نام پر متاثرین سے فی کس 21 لاکھ روپے وصول کئے۔ ملزم گزشتہ کئی سالوں سے روپوش تھا۔

ملزم تنویر خالد نے شکایت کنندہ سے لاوئس بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر محمد وحید خان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر افسر رضا  اور کانسٹیبل صغیر احمد شامل تھے۔