ایک نیوز :آئی سی سی ون ڈ ے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 8 ویں بار فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئےورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213رنز کا ہدف ملا ،آسٹریلیا نے 7وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا ۔
پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفرپر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے اورپیٹ کمنز نے تین 3وکٹیں حاصل کیں، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز جارحانہ رہا، دونوں اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان 7 اوورز کے اندر 60 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر وارنر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کو دوسرا نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ62، مارنس لبوشین 18، اسٹیو اسمتھ 30، میکسویل ایک، جوش انگلس 28 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
193 کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد اسٹارک اور کمنز نے جنوبی افریقی بولرز کا بھرپور سامنا کیا اور ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کریز پر موجود رہے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔مچل اسٹارک 38 گیندوں پر 19 اور کمنز 29 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی اور کوئٹزی نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رباڈا ، ایڈن مارکرم اور مہاراج نے ایک ،ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
جنوبی افریقا کا اسکواڈ
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی
آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت سے مقابلہ اتوار کو ہوگا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔