بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں رچایا گیا الیکشن ڈرامہ بری طرح ناکام

چھتیس گڑھ میں بھارتی حکومت کا الیکشن کا ڈرامہ ناکام 
کیپشن: Indian government's election drama failed in Chhattisgarh

ایک نیوز: بھارت علیحدگی پسند تحریکوں کا گڑھ ہے، باغی روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارتی حکومت نے اپنا تسلط قائم رکھنے کیلئے چھتیس گڑھ میں انتخابات کا ڈھونگ رچایا۔ جس کی مجموعی آبادی 29.44ملین ہے۔ ان انتخابات میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کل ٹرن آؤٹ 23 فیصد سے بھی کم رہا۔ 

ان انتخابات سے قبل علیحدگی پسند تنظیم نکسل نے بی جے پی کے مقامی لیڈر(Ratan Dubay) کو قتل کردیا۔ مقامی لوگوں نے نہ صرف انتخابات کو مسترد کر دیا بلکہ باغیوں اور ماؤ نوازوں نے بھی ہندوستانی سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا اور فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ 

چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیم نکسل مضبوط ہو رہی ہے اور ہندوستانی سیکورٹی فورسز کو باقاعدگی سے نشانہ بنا رہے ہیں اور اپریل 2023 میں دس پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

منی پور کے ساتھ ساتھ چھتیس گڑھ علیحدگی پسند تحریکوں کا گڑھ ہے اور بھارت بگڑتی ہوئی صورتحال سے خوفزدہ ہے۔ چھتیس گڑھ میں اس وقت تقریباً دس ہزار علیحدگی پسند جنگجو ہندوستاتی حکومت کیخلاف لڑ رہے ہیں۔ جنہیں مقامی آبادی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔