غیرقانونی مقیم افراد کو نکالنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن پر عوامی رائے

Nov 16, 2023 | 09:29 AM

ایک نیوز: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو نکالنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کے بارے میں عوام نے رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

رکنِ پارلیمینٹ محسن داوڑ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو نکالنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔ عوام کی رائے کے مطابق محسن داوڑ کی دائر کردہ پٹیشن عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور سراسر غلط ہے۔ 

عوام کا کہنا تھا کہ محسن داوڑ ملک کے خلاف دشمن کا ایجنٹ ہے جو کہہ رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مت نکالا جائے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افغان شہری ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین ہمارے ملک کے امن کو خطرہ ہیں۔ 

عوامی رائے ہے کہ جبران ناصر اور ایمان لغاری ملک کے دشمن ہیں وہ اپنے جاگیردرانہ نظام کے مفاد کا سوچتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی نہ جائیں۔ کیا آپ لوگ پاکستانی نہیں ہیں؟ کیا آپ لوگ پاکستان کے قانون کو نہیں مانتے جو آپ حکومتی فیصلے کے خلاف جا رہے ہیں پاکستان کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے یہ پیٹیشن دائر کی ہے۔

عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری اور محسن داوڑ ہماری حکومت کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر غلط تاثر کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ حکومتی فیصلے کے خلاف دائر کردہ پٹیشن ریاست کو چیلنج کرنا ہے، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔ ہم حکومت کے اس فیصلے سے خوش ہیں، ہم چاہتے ہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری جائیں اور پاسپورٹ کے ذریعے قانونی طور پر ہمارے ملک میں آئیں۔ افغان مہاجرین کو نکالنا ریاست کا حق ہے اور اس فیصلے کے خلاف دائر کردہ پٹیشن سراسر غلط ہے۔

مزیدخبریں