پنجگور گرلز ڈگری کالج کا ایف سی کے ساتھ ایک دن 

پنجگور گرلز ڈگری کالج کا ایف سی کے ساتھ ایک دن 
کیپشن: Panjgur Girls Degree College A Day With FC

ایک نیوز: پنجگور گرلز ڈگری کالج چتکان کی طالبات نے ایف سی بلوچستان کے ساتھ دن گزارا۔ ایف سی بلوچستان نے گرلز کالج کی طالبات کا استقبال کیا۔ 

ایف سی بلوچستان نے طالبات کو پاک فوج کی کارکردگی سے آگاہی فراہم کی۔ طالبات نے پاسبان گراؤنڈ میں ایف سی بلوچستان کی طرف سے لگائے گئے مختلف آرمز کے سٹالز کا دورہ کیا۔ 

طالبات کو ہتھیاروں، گاڑیوں اور دیگر جنگی سازو سامان کی نمائش بھی دکھائی گئی۔ طالبات کو پاسبان فائرنگ رینج پر مختلف چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی مشق بھی کروائی گئی۔ 

طالبات نے نہایت جوش و خروش سے تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ گرلز کالج کی طالبات نے ایف سی بلوچستان کی خدمات کو سراہا۔