ایک نیوز: 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی افغان باشندوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکی افراد کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔
افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔
بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان شہری اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لئے افغان باشندوں کی بڑی تعداد چمن اور طورخم بارڈر پر موجود ہے۔
15 نومبر کو 2225 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 2225 افغان شہریوں میں 604 مرد، 534 خواتین اور 1,087 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 219 گاڑیوں میں 522 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک کل 228,574 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔