میری پہلی محبت ریمبو نہیں بلکہ کوئی اورتھی،صاحبہ کاانکشاف

Nov 16, 2023 | 07:52 AM

ویب ڈیسک:صاحبہ افضل نےکہاہےکہ میری پہلی محبت ریمبونہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، مجھے اپنے کام سے عشق تھا اور کوئی بھی انسان اپنی پہلی محبت نہیں بھول سکتا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں سابق اداکارہ صاحبہ نےایک نجی چینل کےشومیں شرکت کی جہاں پرانہوں نےاپنی زندگی سمیت مختلف موضوعات پرگفتگوکی۔
 اداکار اور کامیڈین جان افضل (جو جان ریمبو کے نام سے مشہور ہیں) سے شادی کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئےصاحبہ کاکہناتھاکہ ”ریمبو کی عمرنکل رہی تھی اس لیے میں نے شادی کی“۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ”میں اس پروگرام میں پہلی بار بتا رہی ہوں کہ میری پہلی محبت ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، مجھے اپنے کام سے عشق تھا اور کوئی بھی انسان اپنی پہلی محبت نہیں بھول سکتا“۔
صاحبہ نے شادی کے بعد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہنےکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ”ریمبو نے مجھے اتنی محبت اور عزت دی کہ میں شوبز انڈسٹری کو بھول گئی“۔
اُنہوں نے کہا کہ ”ریمبو وہ انسان ہیں جس کی مجھے اپنی زندگی میں تلاش تھی، اُن کی وفا، ایمانداری، سچائی اور محبت نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا“۔
صاحبہ کا مزید کہناتھاکہ ”مجھے بہت زیادہ غصہ آتا ہے اور میں اپنا غصہ شوہر ریمبو پر نکالتی ہوں لیکن میں خود کو غصے پر کنڑول رکھنے کا مشورہ بھی دیتی ہوں“۔
واضح رہے کہ اداکارہ صاحبہ نے پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین جان افضل (جان ریمبو) سے90 کی دہائی میں شادی کی تھی، اس جوڑی کی دو جوان بیٹے بھی ہیں۔

مزیدخبریں