ویب ڈیسک:ورلڈسکس ریڈبال اسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کےاحسن رمضان نےچاندی کاتمغہ جیت لیا۔
ورلڈسکس ریڈبال اسنوکرچیمپئن شپ کےفائنل میں احسن رمضان کوقبرص کےمائیکل جارجیونےشکست دیدی۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں احسن رمضان کا مقابلہ قبرص کے مائیکل جارجیو سے تھا، بیسٹ آف الیون فریم پر مشتمل یہ میچ دس فریم تک گیا جس میں مائیکل جارجیو نے چھ ،چار کے اسکور سے فائنل اپنے نام کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں احسن رمضان نےقطر کے علی ایلوبیدلی کو بیسٹ آف الیون فریم کے میچ میں چھ ، چار سے ہرایا تھا جبکہ سیمی فائنل میں پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد نسیم قبرص کے مائیکل جارجیو سے ہار گئے تھے۔
اس میچ کا فیصلہ گیارہویں اور آخری فریم میں چھ ، پانچ سے مائیکل کے حق میں ہوا تھا۔