69ہزارسےزائدپینسلیں، شہری نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

69ہزارسےزائدپینسلں، شہری نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: More than 69,000 pencils, Shahri won the Guinness World Record

ویب ڈیسک:69 ہزار 255 پینسلیں  اکٹھی کرکےامریکی شہری نے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے ایرن بارتھولمے نے امیریکن پینسل کلیکٹر سوسائٹی کی مدد سے گزشتہ موسمِ گرما کے دوران عوامی سطح پر پینسل گنتی کی تقریب کا انعقاد کیا اور وافر مقدار میں شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرائے۔
ادارے کی جانب سے جمع کرائےگئے شواہد کی تصدیق کے بعد ایرن کو دنیا کا سب سے بڑا پینسل کا مجموعہ رکھنے کا ریکارڈ تفویض کر دیا گیا۔
ایرن بارتھولمے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اعداد کے اعتبار سے وہ جانتے تھے کہ وہ ریکارڈ بنا سکتے ہیں۔
ایرن کے ہزاروں پینسلوں پر مشتمل اس مجموعے میں کچھ یادگاری پینسلیں بھی موجود ہیں جو100 سال سے زائد عرصہ پرانی ہیں۔