اسرائیلی فوج کی جارحیت،یاسرعرفات کی یادگاربلڈوزکردی

Nov 16, 2023 | 06:02 AM

ویب ڈیسک:اسرائیلی فوج کی جارحیت ،مرحوم یاسرعرفات کی یادگارکوبلڈوزکردیا۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےلیکن اب اسرائیلی فوج اس قدرخوفزدہ ہوگئی ہےکہ مرحوم یاسرعرفات کی یادگارکوبھی بلڈوزکردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی یاد گار توڑ دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ کے قریب یاسر عرفات کی یادگار اسرائیلی فوج نے بلڈوز کی۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے40 روز سے مسلسل جاری ہیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس اور وسطی غزہ میں رہائشی گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید14 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب ایندھن کی قلت کے باعث غزہ میں ٹیلیفون، انٹرنیٹ سروسز آئندہ چند گھنٹوں میں بند ہونے کا امکان ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کا پہلا ٹرک غزہ میں داخل ہوگیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے غزہ میں آنے والے ایندھن کو ناکافی قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت جاری ہے اور اسرائیلی حملوں سے اب تک11 ہزار500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں