لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست ملزم ہلاک

لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،زیرحراست ملزم ہلاک
کیپشن: Lahore: Alleged police encounter, accused killed in custody

ایک نیوز:لاہورمیں رات گئےمبینہ پولیس مقابلہ میں زیرحراست ملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ سےہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےشادباغ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک زیرحراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق سی آئی اےپولیس ملزم کی گرفتاری کے بعد رات گئے شادباغ کے علاقے میں اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے گئے تھے،کہ ملزم کےساتھیوں نےاسےچھڑوانےکیلئےپولیس پرفائرنگ کردی۔
پولیس کےمطابق دوطرفہ فائرنگ کےنتیجےمیں ملزم اپنےساتھیوں کی فائرنگ کی زدمیں آکرہلاک ہوگیا،ہلاک ہونےوالےملزم کی شناخت عبدالوہاب کےنام سےہوئی ہے،ہلاک ملزم ایک سابق انسپکٹر اور ایک معروف بزنس مین کو قتل کرنا چاہتا تھا۔