اسرائیلی دہشتگردی،الشفاپرٹینکوں سےحملہ،فوجیوں نےعو ام پرفائرنگ کردی

Nov 16, 2023 | 02:41 AM

ویب ڈیسک:اسرائیلی دہشتگردی،الشفاہسپتال پرٹینکوں سےحملہ کردیا،فوجیوں نےہسپتال میں موجود عو ام پرفائرنگ کردی۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینی اسرائیل جارحیت کانشانہ بن رہےہیں،جس کی اب انتہاہوگئی ہےکہ اسرائیلی فوج نےٹینکوں سےالشفاہسپتال پرحملہ کردیااورفوج نےعوام پرگولیاں برسادیں۔
سوشل میڈیا پر الشفا ہسپتال کے ڈائرکٹر جنرل کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال کی راہداریوں میں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جبکہ انہیں محفوظ راستہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوجی غزہ کے الشفا ہسپتال میں ٹینکوں سمیت داخل ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق6 اسرائیلی ٹینک اور ایک سو سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے ہسپتال میں گھس کر لوگوں پر بدترین تشدد کیا اور دھمکیاں دیں۔
حماس کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس وقت ہسپتال میں تقریبا2300 افراد موجود ہیں جن میں650 مریض،2 سو سے5 سو تک عملے کے افراد اور تقریباً 1500 تک عام شہری موجود ہیں۔
حماس نے الشفا ہسپتال کے محاصرے اور اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکی صدر جوبائیڈن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ اقدام امریکا کی اجازت کے بعد اٹھایا ہے۔ اسرائیل ہسپتال کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا جھوٹا الزام لگا کر ہسپتال پرحملے کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا ہم ہسپتال پر حملہ اور فائرنگ نہیں دیکھنا چاہتے۔ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت12 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں