ایک نیوز:شاہدرہ فلائی اوورزکاکام6ماہ سےبھی کم مدت میں مکمل ہوگیاآج افتتاح کےبعدعام ٹریفک کیلئےکھول دیاجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مسلسل دوروں اور فالو اپ کے ثمرات سےشاہدرہ فلائی اوورز کا 10 ماہ کا کام6 ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل ہوگیا۔
ذرائع کےمطابق صوبائی دارالحکومت کا ایک اور میگا پروجیکٹ شاہدرہ فلائی اوورز ترقیاتی منصوبہ آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی شاہدرہ چوک فلائی اوورز منصوبے کا افتتاح کریں گے ،منصوبہ 10کےبجائے6ماہ سےبھی کم مدت میں مکمل کیاگیا۔
ذرائع کےمطابق جی ٹی روڈاور این فائیو سے منسلک تین، تین لینز پر مشتمل850 میٹر طویل دو رویہ فلائی اوورز تعمیر کیے گئے،نگران وزیراعلیٰ کے مسلسل دورے اورمانیٹرنگ سے شاہدرہ چوک فلائی اوورز6 ماہ سے بھی کم مدت میں ٹریفک کے لئے کھولا جا رہا ہے ۔
اس حوالےسےگفتگوکرتےہوئےمحسن نقوی کاکہناتھاکہ شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گا شاہدرہ فلائی اوورز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد گاڑیاں مستعفید ہو نگی، شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔اس منصوبے سے لاہور سٹی،شاہدرہ، پرانا راوی، کوٹ عبدالمالک، کالا شاہ کاکو، لاہور رنگ روڈ اور ملحقہ علاقے مستفید ہونگے۔
شاہدرہ فلائی اوورزکاکام مکمل،آج افتتاح ہوگا
Nov 16, 2023 | 01:52 AM