ویب ڈیسک:ترک صدررجب طیب اردوان نےکہاہےکہ نیتن یاہو تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ اتنے ہی طاقت ور ہو تو اعلان کرو، جتنے ایٹم بم بنالو اب تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں لوگ شہیدہوچکےہیں جن میں اکثریت خواتین اوربچوں کی ہےاسرائیل کےخلاف دنیابھرمیں احتجاج اورمظاہرےبھی ہورہےہیں۔
انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اسلحہ، انٹیلی جنس سپورٹ دینے والے بھی ان جرائم میں برابر کے شریک ہیں، روزانہ سیکڑوں بچے بموں سےشہید ہوتے ہیں، یورپی یونین سے امریکا تک سب خاموش کیوں ہیں؟
رجب طیب اردوان کامزیدکہناتھاکہ چارلی ہیبڈو واقعے میں23 افراد ہلاک ہوئے تو دنیا بھر سےلوگ پیرس میں مارچ میں شریک ہوئے، اب غزہ میں تقریباً13 ہزار لوگ شہیدچکے ہیں، کہاں ہیں سربراہان مملکت اور وزرائےاعظم ؟
ا سرائیلی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئےترک صدرکاکہناتھاکہ نیتن یاہو تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں؟ اتنے ہی طاقت ور ہو تو اعلان کرو، جتنے ایٹم بم بنالو اب تمہارے انجام کا وقت آن پہنچا ہے۔
رجب طیب اردوان کامزیدکہناتھاکہ مغربی ممالک برسوں ہماری ہی سرزمین کو آرمینیا میں شامل کرنے کے خواب دیکھتے رہے، ہم نے انہیں کاراباخ میں ایساسبق سکھایا ہے جس پر یہ سب خاموش ہوگئے، اب اسرائیل بھی ایسےہی فریب میں مبتلا ہے اور مایوسی ان کا مقدر ہے۔
ترک صدرکاکہناتھاکہ آپ حماس کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں لیکن حماس سیاسی جماعت ہے، حماس فلسطین میں انتخابات میں کامیاب ہو کر برسر اقتدار آئی ہے، الیکشن جیتنے کے بعد آپ نے حماس کے حقوق چھین لیے۔