ویب ڈیسک: ایک امریکی خاتون نے 34 گھنٹے 7 منٹ تک مسلسل کریشیا کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر گِگ ہاربر سے تعلق رکھنے والی ایلیسنڈرا ہیڈن نے طویل مدت تک کریشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ایلیسنڈرا ہیڈن نے ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریکارڈ ساز بننا چاہتی تھیں لیکن وہ کچھ ایسا کرنا چاہتی تھیں جو ان کے لیے بامعنی ہو لہٰذا یہ چیز بہترین تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دیگر ممکن کریشیے ریکارڈ کی جانب دیکھا لیکن یہ سب سے بہترین محسوس ہوا لہٰذا انہوں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایلیسنڈرا نے بتایا کہ وہ جب آٹھ سال کی تھیں تب ان کی دادی نے یہ ہنر ان کو سکھایا تھا۔