ایک نیوز نیوز: آئے روز جلسوں اور راستوں کی بندش سے پریشان شہری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف تھانہ تیمرگراہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ آئے روز احتجاج اور راستوں کی بندش سے تنگ شہریوں نے تھانہ تیمرگراہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی اور مرکزی شاہراہ بند ہونے سے شہریوں، مریضوں، طلبہ اور بزرگ افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گزشتہ دنوں متعدد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئیں۔ اس لیے محمود خان اور مراد سعید کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق درخواست وصول کرلی گئی ہے۔ جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔