خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق قیاس آرائیاں بلاجواز قرار دیدیں

خواجہ آصف نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق قیاس آرائیاں بلاجواز قرار دیدیں
کیپشن: Khawaja Asif termed the speculations regarding the amendments in the Pakistan Army Act as unjustified(file photo)

ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے آرمی ایکٹ میں ترامیم پر کی جانے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے میڈیا پر آرمی ایکٹ میں ترامیم پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بلاجواز قرار دیدیا ہے۔ 

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کررہی، سپریم کورٹ نے 2019ء کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پرعمل کیا جائے گا۔