ایک نیوز نیوز:سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں وقار احمد نےکینیڈین ہائی کمیشن سے استدعا کی کہ ارشد شریف کے قتل کے بعد جان کو خطرہ ہے،تحفظ فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وقار احمد کو کینیڈین سفارتی حکام نے جواب دیا کہ ذاتی حیثیت میں تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تاہم وقارکینیڈا کے تمام شہریوں کو حاصل سہولتوں کےحقدار ہیں۔اس حوالے سے وقار اور خرم کے وکیل نے گفتگو میں کہا کہ میرے موکل خوفزدہ ہیں۔ان کی جان کوخطرہ ہے۔ارشدشریف کے قتل کے وقت خرم احمد وہ گاڑی چلارہےتھےجس پرپولیس نےگولیاں برسائی تھیں۔
ذرائع کے مطابق وقاراحمد کینیڈا کی شہریت رکھتا ہے۔خرم احمد نیروبی میں کام کرتا ہے اور وہیں رہتا ہے۔وقاراحمد کے ایک اور بھائی کے پاس بھی کینیڈا کی شہریت ہے۔ وہ بھی وہیں رہتا ہے۔ وقاراحمد، خرم اور جمشید خان ایموڈمپ کے بزنس پارٹنر ہیں۔وقاراحمد اور خرم احمد ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کے مرکزی کردار ہیں۔