ایک نیوز نیوز: گزشتہ کافی عرصے سے تنقید کی زد میں رہنے والی فلم جوائے لینڈ کی آخرکار سنی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلم جوائے لینڈ کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی بنائی کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی۔
بتایا گیا ہے کہ فلم میں سے مزید سات سین کاٹ دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کو اب 18 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ فلم ایک ٹرانسجینڈر کی کہانی پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار صائم صادق اور پروڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔
یاد رہے کہ ٹرانسجینڈرز کے حساس موضوع پر بنائی جانے والی ویڈیو کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے اس پر کافی تنقید کی جارہی تھی اور بہت سے سماجی اور مذہبی حلقوں کیجانب سے اس کی نمائش کی مذمت کی گئی تھی۔ جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی بنانے کی ہدایت کی تھی۔