ایک نیوز نیوز:سینیٹراعظم سواتی کی گرفتاری کے واقعہ کے خلاف تحریک انصاف کے سینیٹرزبھی میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹرز پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ کیا۔سینیٹرزکی جانب سے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین کی جانب سے "اعظم سواتی کو انصاف دو" ،ارشد شریف کو انصاف دوں، عمران خان کو انصاف دوں کے نعرے بھی لگائے گئے ۔
پی ٹی آئی سینیٹرز کا پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی مارچ pic.twitter.com/YcKQF87C7m
— AIK News News (@pnnnewspk) November 16, 2022
پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک نکالی گئی ریلی میں تحریک انصاف کے تمام سینیٹرزنے شرکت کی۔ماہرین نے ہاتھوں میں احتجاجی پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پرحکومت مخالف نعرے بھی درج کئے گئے تھے۔