عالمی بینک کا پاکستان کو ایک ارب30 کروڑ ڈالرز دینے کا فیصلہ 

Nov 16, 2022 | 22:34 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو ملنے والی  1ارب30کروڑ ڈالر کی رقم ایمرجنسی,زراعت اور ہاؤسنگ ریلیف کیلئے فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے وفد نےوفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ  عالمی بینک بینک سیلاب,بارشوں سے متاثرہ کسانوں کیلئے یوریا پر سبسڈی کیلئے معاونت فراہم کرے گا ۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ  حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کاشتکار برادری کو بھاری نقصان ہوا۔ غریب کسانوں کو ریلیف اور بحالی میں مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔متاثرہ کسانوں کی امداد اور بحالی کیلئے عالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

مزیدخبریں