پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردیے گئے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے کردیے گئے
کیپشن: Large-scale appointments and transfers were made in the Punjab Police(file photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب پولیس نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 14 ایس پیز اور 10 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے 14 ایس پیز اور 10 ایس ڈی پی اوز کے تقرروتبادلے کردیے ہیں۔ جن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ شمس الحق ایس پی سی آئی اے لاہور تعینات کردیے گئے ہیں۔ ایس پی ٹریفک لاہور آصف صدیق سی ٹی او فیصل آباد ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے 14 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ جس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کو ڈی پی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی آپریشن گوجرانوالہ محمد ناصر سیال کو ڈی پی او لیہ، ڈی پی او لیہ شازیہ سرور کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ اسی طرح ایس ایس پی پی ایچ پی ملتان ہما نصیب کو چیف ٹریفک پولیس ملتان، تقرری کے منتظر جلیل عمران خان کوایس ایس پی پی ایچ پی ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شاہدہ نورین کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد شمس الحق کو ایس پی سی آئی اے لاہور، ایڈیشنل ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کو ایڈیشنل ایس پی صدر فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ 

اسی طرح ایس پی ان سروس محمد اصغر ملک کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ، ایس پی انٹرنل اکوانٹیبیلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن غلام مصطفئ گیلانی کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد، ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور محمد آصف صدیق کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ سی ٹی او فیصل آباد محمد اکمل کو سینٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ایس پی سائنٹیفک ٹریننگ ونگ زنیرہ اظفر کو ایس پی انٹرنل اکاونٹیبیلیٹی برانچ راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔